لکھنو: مال میں شیر کے قدموں کے نشان ملنے کو محکمہ جنگلات نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نشان کسی دیگر جنگلی جانور کے ہیں۔ لکھنوکے ضلع جنگلات افسر وی کے یادو نے بتایا کہ موقع پر ٹیم گئی اور اس نے پیروں کے نشان کی جانچ کی۔ جانچ کے دوران یہ پتہ چلا کہ نشان شیر کے نہیں کسی دیگر جنگلی جانور کے ہیں۔ لکھنوکے ریجنل جنگلات افسر اے کے اپادھیائے نے بتایا کہ جو نشان دیکھے گئے ہیں ان سے لگتا ہے کہ یہ کسی جنگلی بلے کے ہیں۔ فی الحال مقامی لوگوں کو یہ سمجھا دیا گیا ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں۔ یہ نشان شیر کے پیروں کے نہیں ہیں۔ واضح ہو کہ مال میں جمعرات کو شیر کے قدموں کے نشان ملنے سے مقامی لوگوں میں دہشت پھیل گئی تھی۔