ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں گزشتہ روز مشہور الیکٹرانکس کمپنی سونی نے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں ایک ایسی عینک متعارف کروا دی ہے جس میں سے آپ سبز روشنائی سے لکھی تحریریں‘ تصاویر اور مختلف گرافکس بھی دیکھ سکیں گے۔اس عینک کا نام کمپنی نے ’’اسمارٹ آئی گلاسز ‘‘ رکھا ہے۔ عینک کے شفاف شیشوں پر ایک موبائل فون کی اسکرین کی طرح کی سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں۔ اس عینک میں کچھ حساس آلات لگائے گئے ہیں جیسا کے CMOS امیج سینسر‘ گیروسکوپ‘ ایکسیلرومیٹر‘ الیکٹرانک کمپاس‘ برائٹنیس سینسر اور مائکروفون۔ ان سب حساس آلات کی مدد سے اس عینک کو پہننے والے کو م
ختلف قسم کی انفارمیشنز مل جایا کریں گی۔