لکھنؤ، 29 جنوری (یو این آئی)مشہور شیعہ عالم مولانا کلب جواد کو کل شب نازک حالت میں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ ان کے خاندان کے ذرائع نے آج بتایا کہ مولانا کلب جواد کو کے جی ایم ایو کے لاری ہرٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا کہ مولانا کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت والی یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا ہے ۔ واضح رہے مولانا کلب جواد کو دل کا مرض ہے اور گزشتہ پندر دنوں میں انہیں دوسری بار نازک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ان کی حالت اس وقت سے بہ
ت زیادہ دیگرگوں ہوگئي ہے جب سے انہیں سینٹرل شیعہ وقف بورڈ کی طرف سے متعدد شیعہ وقف املاک کے متولی کے عہدے سے برطرف کیا گیا ہے ۔ انہیں 6 جنوری کو اس عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ کل جب نئے متولی نے ان پراپرٹیوں کے گیٹ پر تالا لگایا تو مولانا کلب جواد کے حامیوں نے کربلا تالکٹورہ مین ان کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔