لکھنؤ: اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے الیکشن کا ٹائم ٹیبل حکومت نے جاری کر دیا ہے۔ یہ انتخابی عمل آئندہ ۱۹و ۳۰ دسمبر کو مکمل ہو جائے گا۔ یہ اطلاع اقلیتی بہبود کے وزیر محمد اعظم خاں نے دیتے ہوئے بتایا کہ شیعہ فرقہ کے دو رکن اسٹیٹ لیگل کونسل سے ، دو رکن پارلیمنٹ، دو رکن ریاستی قانون ساز اسمبلی سے اور فی سال ایک لاکھ یااس سے زائد آمدنی والے اوقاف کے دو متولیوں کو اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے ضابطہ انتخاب ۱۹۹۷ء کے ذریعہ منتخب کیاجائے گا۔
اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی اندرا بھون کے کمرہ نمبر۸۱۷ میں ۱۹دسمبر کو ۱۰بجے سے صبح سے دوپہر ۲بجے تک پرچہ نامزدگی داخل کیاجا سکے گا پرچوں کی اسکروٹنی دوپہر ۳بجے سے ۳۰:۴بجے کے درمیان کی جائے گی اس کے فوراً بعد شام ۶بجے کے درمیان نام واپسی ہو سکے گی۔انہوںنے بتایا کہ اگر ضروری ہوا تو ۲۰دسمبر کو صبح ۹بجے سے دوپہر ایک بجے کے درمیان ووٹنگ کرائی جائے گی جس کی گنتی ۳بجے سے ۳۰:۴ کے درمیان کرنے کے بعد شام ۵بجے نتیجہ کا اعلان کر دیاجائے گا۔