فتح پور(نامہ نگار)چھتیس گڑھ میں دریا گنج علاقے سے مشتبہ حالت میں لاپتہ طالبہ شیوانی کی لاش ملی۔ کنبہ والے پولیس کی مدد سے لاش کو شہر لے کر آئے ۔ اور بیٹی کو انصاف دلانے کیلئے رشتہ دار اور مقامی لوگوں کے ساتھ برا ہائی وے پر دوشنبہ کو جام لگاکر جم کر نعرے بازی کی۔ کئی گھنٹوں تک بھیڑ کے ناہٹنے پر ہائی وے پر گاڑیوں کی قطار لگ گئی ۔ پولیس کے افسروں کے پہنچنے کے بعد کافی سمجھانے بجھانے پر کنبہ والے معنیٰ اور جام کھول دیا۔ برا چھ باشندہ بیمہ ایجنٹ نریندر گپتا کی ۱۶ سالہ بیٹی شیوانی سہیلی نشی کے گھر جانے کی بات کہہ کر پانچ جولائی کو گھر سے نکلی۔ اور واپس نہیں لوٹی گھر والوں کے کافی تلاش کے بعد بھی اس کا کہیں پتہ نہیں چلا۔ جس پر کنبہ والوں نے بر ا تھانہ میں نامعلوم لوگوں کے خلاف بیٹی کے اغوا کئے جانے کی تحریر دی۔ کنبہ والوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے ذریعہ بیٹی کے تلاش نہ کئے جانے پر وہ مدد کیلئے ایس ایس پی شلبھ ماتھر کے پاس پہنچے ۔ گھر سے نکلنے کے دوران ہی ایک انجان نمبر سے نریندر کے موبائل پر فون آیا۔ کہ آپ کی بیٹی شیوانی چھتیس گڑھ رائے پور میں ہے۔ جلی حالت میں ملی ہے۔ جس سے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ واردات کی اطلاع ملنے پر کنبہ والوں میں کہرام مچ گیا۔ تو وہیں نریندر برا پولیس کو اطلا ع دینے کے بعد اپنی اہلیہ سدھا اور رشتہ دار کے ساتھ رائے پور کے لئے روانہ ہوگئے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی ساتھ گئی۔ چھتیس گڑھ پولیس، برا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد شیوانی کی لاش کو قبضہ میں لے کر کنبہ کے ساتھ شہر لوٹی۔ دوشنبہ کو شہر پہنچتے ہی متاثرہ کنبہ نے رشتہ داروں کے ساتھ بیٹی کو انصاف دلانے کیلئے برا ہائی وے جام کردیا۔ اور پولیس انتظامیہ کے خلا ف جم کر نعرے بازی کی۔