ممبئی: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کا اجرا کرنے کے پروگرام کے خلاف احتجاج میں اس کے منتظم سدھیندر کلکرنی کے چہرے پر شیوسینا کے کارکنوں نے آج سیاہی پوت دی۔مسٹر قصوری کی کتاب ‘‘نائیدر اے ہاک ناراے ڈو’’ کا اجرا ہونا تھا لیکن اس کے خلاف احتجاج میں شیوسینا کے کارکنوں نے آرگنائزر آبزرور ریسرچ فاونڈیشن (او آر ایف) کے سربراہ مسٹر کلکرنی کے چہرے پر سیاہی پوت دی۔مسٹر کلکرنی نے کہا کہ شیو سینا کے کارکنوں نے ان پر سیاہی پھینکی اورانہیں گالیاں دیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں اور مذکورہ کتاب کا اجرا اپنے مقررہ وقت پر ہوگا۔کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے مسٹر کلکرنی پر سیاہی پوتے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اودھو ٹھاکرے کو اپنے غنڈوں کو قابو میں رکھنا چاہئے ۔خیال رہے کہ مسٹر کلکرنی فارین پالیسی سے متعلق تھنک ٹینک کے سربراہ ہیں۔ انہی کے ادارے کی طرف سے مسٹر قصوری کی تحریر کردہ کتاب کا اجرا کیا جانا تھا۔ مسٹر کلکرنی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی تقریریں لکھا کرتے تھے ۔