اٹاوہ (نامہ نگار)جسونت نگر علاقہ کے گاؤں کیست کے قریب ریاست کے محکمہ تعمیرات عامہ اور آبپاشی وزیر شیوپال سنگھ یادو کے ذریعہ کروڑوں روپئے کے منصوبوں کے تحت ۱۰۴ترقیاتی کاموں کی نقاب کشائی اور ۲۷کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ جسونت نگر تحصیل عمارت کی تعمیر جدید طریقہ سے کرائی جائے گی اور ریاست میں مستقبل میں بھی اسی طرح کی تحصیل عمارتوں کی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک تحصیل کا کوئی باقاعدہ دفتر نہیں تھا لیکن جلد ہی تحصیل کی ذاتی عمارت ہوگی۔ انہوں نے کہا تحصیل عمارت کی تعمیر کوآپریٹو تنظیم پیکفیڈ کے ذریعہ کیا جائے گا۔