لکھنؤ(نامہ نگار)شیو پال سنگھ یادو نے مختلف اضلاع سے کثیر تعداد میں آئے لوگوں سے ملاقات کی اور سبھی لوگوں کے معاملات کو سنجیدگی سے سنا اور ان کی درخواستوں کا تصفیہ کیا۔ ایسی درخواستوں پر جن پر فوری کارروائی ہونا تھی اس کے سلسلہ میں فون پر ہی متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت دی وزیر نے نمائندہ وفد کی شکل میں آئے لگوں سے بھی ان کے علاقے کے مسائل کی معلومات حاصل کی اور جلد تصفیہ کی یقین دہانی کرائی۔