وارانسی، 30 جنوری (یو این آئی) اترپردیش کی تعمیرات عامہ کے وزیر شیوپال سنگھ یادو نے آج مرکز کی نریندر مودی حکومت سے 200 کروڑ روپئے دینے کا مطالبہ کہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں مرکزی حکومت کی 7600 کلومیٹر طویل سڑکوں کی دیکھ بھال کیلئے ریاس
ت کے حصہ کی رقم فوری طور پر جاری کی جانی چاہئے ۔
مسٹر یادو نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بار بار مطالبہ کے باوجود مرکزی حکومت نے اب تک اترپردیش کے حصے کی رقم نہیں دی ہے ۔ اس سلسلے میں سڑک اور نقل و حمل کے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے خود مل کر انہوں نے یہ رقم جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔