ممبئی:شیوسینا اور مہاراشٹر نونرمان سینا نے آج برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ممبئی میں گوشت کے فروخت پر پابندی عائد کرنے کے حکم کی کھلے عام خلاف ورزی کی۔
بی ایم سی نے جین فرقہ کے مذہبی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے 10,13,17 اور 18کو ممبئی کے نواحی علاقے دیونار میں واقع مذبح خانے کو بند کرنے کا حکم دیا تھا ۔ شیو سینا او ر ایم این ایس کے کارکنوں نے اس حکم کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے آج دادر میں اگر بازار میں اسٹال لگاکر گوشت فروخت کیا۔ پولیس نے تاہم بعد میں ان کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔خیال رہے کہ شیو سینا ریاست میں بی جے پی حکومت کی سب سے بڑی حلیف ہے ۔ جب کہ بی ایم ایے پر بی جے پی کا کنٹرول ہے ۔