لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔شیو سینا کی ریاستی شاخ کو گزشتہ ایک سال سے ریاستی گورنر نے ملاقات کا وقت نہیں دیا ہے۔ اس بات سے ناراض شیو سینا نے گورنر کو برخاست کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ ریاستی صدر ٹھاکر انل سنگھ نے اس سلسلہ میں بتایا کہ گزشتہ ماہ سے ریاست میں جرائم میں اضافہ اور بجلی بحران کے سلسلہ میں ریاستی گورنر سے ملاقات کا وقت مانگا جا رہا ہے لیکن ہرمرتبہ صرف یقین دہانی دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ گورنر کا رویہ جمہوری نہیں ہے۔ مسٹر سنگھ نے الزام عائد کیا کہ گورنر کانگریس کی ذہنیت کے ہیں اور ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت سے مل کر کام کر رہے ہیں اس لئے انہیں اپنے عہدہ پر برقرار رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سے ملاقات کر کے ریاستی گورنر کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔ اگر گو
رنر کو برخاست نہیں کیاگیا تو شیو سینا ریاست میں تحریک شروع کرنے کیلئے مجبور ہوگی۔