لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ریاستی وزیر تعمیرات عامہ شیو پال سنگھ یادو، امبیکا چودھری ، احمد حسن اور اعظم خاں سمیت ریاستی حکومت کے کئی وزراء نے ریاست کے باشندوں کو جنم اشٹمی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ شیو پال یادو نے اپنے پیغام میں ریاست کے لوگوں سے کہا کہ سبھی لوگ آپس میں محبت ، بھائی چارہ اور باہمی اتحاد کے ساتھ جنم اشٹمی کا تہوار منائیں۔ ریاست کے وزیر صحت احمد حسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شری کرشن جی کی شخصیت پوری انسانیت کو ظلم، تشدد اور نا انصافی کے خلاف جدو جہد کی تحریک دیتی ہے۔ اس موقع پر پنچایت راج وزیر کیلاش یادو، پنچایتی راج کے وزیر مملکت کمال اختر، نتن اگروال، شنکھ لال مانجھی، شاہد منظور، رام کرن آریہ، بلرام یادو، راجہ مہندر اریمردن سنگھ، اقبال محمود، یاسر شاہ، رام گووند چودھری، رام مورتی ورما، درگا پرساد یادو، اروند کمارسنگھ گوپ، راج کشور سنگھ، بلرام یادواور رگھوراج پرتاپ سنگھ وغیرہ نے بھی ریاست کے باشندوں کو شری کرشن کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں مبارک باد دی ہے ۔