وارانسی:مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ریلو رکے وزیرمملکت منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے گود لیے جیا پور اور ناگیپور گاؤں میں وائی فائی۔ہاٹ اسپاٹ شروع کرنے کے ساتھ ہی محض 49 روپے میں اب تک کی سب سے زیادہ سستی لینڈ لائن فون سروس کا تحفہ آج اہل وطن کو دیا ہے ۔ان منصوبوں کو مسٹر مودی کے میک “ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا” کو کامیاب بنانے والا ایک اور قدم قرار دیتے ہوئے مسٹر سنہا نے کہا کہ نئی سروس سے ملک کے ان لوگوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی جو کسی وجہ سے اب تک فون سے نہیں جڑ سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب گاؤں کے لوگ بھی انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی سطحی تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ کاروبار کی دنیا سے جڑ کر فائدہ اٹھا سکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 15 اگست سے بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے نئے صارفین محض 49 روپے میں چھ ماہ تک ہر اتوار چوبیس گھنٹے اور باقی دن رات نو بجے سے صبح سات بجے تک پورے ملک میں کسی بھی نیٹ ورک میں مفت لا محدود وقت تک باتیں کر سکیں گے ۔ باقی دنوں اور وقت پر کال کرنے پر بی ایس این ایل کے عام شرح نافذ ہوں گی اور چھ مہینہ میں عام پلان از خود تبدیل کر دیا جائے گا۔اس درمیان اگر صارفین بی ایس این ایل کی خدمات سے مطمئن نہیں ہوتے ہیں تو وہ چھ ماہ بعد اسے پہلے تجربے کی بنیاد پر کنکشن کو واپس یا کوئی دیگر پلان کا انتخاب کر کے فون سروس جاری رکھ سکتے ہیں۔ نئے کنکشن کے لئے صارفین کو 49 روپے کے علاوہ کوئی دوسری فیس نہیں دینی پڑے گی۔