نیویارک :دن کے کس وقت میں نہانا مفید ہے،آیا صبح سویرے نہانا فائدہ مند ہے یا رات کو سوتے ہوئے۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ ابھی تک یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ کس وقت نہانا بہتر ہے۔آئیے آپ کو صبح سویرے اوررات کو سونے سے قبل نہانے کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔
صبح سویرے نہانے کے فوائد
*اگرآپ صبح کے وقت چائے یا کیفین کی مقدار کم کرنا چاہتے ہیں تو ایسی صورت میں نہانا بہت سودمند ہے۔
*اگرآپ صبح سویرے نہائیں گے تو سارا دن آپ کا چہرہ صاف رہے گا،اگر آپ کے سر یا جسم پر تیل لگا ہوا ہے تو یہ بھی صاف ہوجائے گا۔
*جب بھی آپ صبح نہائیں گے تو آپ کو شیو کرنے میں بہت آسانی رہے گی۔ *اگرآپ کو بال بنانے میں مشکل درپیش ہے تو صبح سویرے نہانے کے بعد آپ بآسانی بال بناسکیں گے۔
*رات کو سوتے ہوئے اکثر پسینا آجاتا ہے جو صبح سویرے نہانے سے صاف ہوجاتا ہے۔ رات کو نہانے کے فوائد
*اگر آپ کوصبح جلد بیدار ہوکر کسی میٹنگ میں جانا ہے تو رات کو نہانے سے آپ کا اگلے دن آدھ گھنٹہ بچ سکتا ہے۔
*ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ رات کونہانے کے بعد پرسکون نیند آتی ہے جس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ رات کونہانے سے دن بھر کی تکان اتر جاتی ہے اورانسان تر و تازہ ہوجاتا ہے۔
*اگر آپ رات کو نہا کر سوئیں گے تو آپ کا بستر گندا نہیں ہوگا اور دن بھر کی دھول اور مٹی نہانے سے جسم سے صاف ہوجائے گی اور سوتے ہوئے بستر گندا نہیں ہوگا۔