کانپور (نامہ نگار)سی او سیسامئو کی بدسلوکی کے خلاف صحافیوں نے ہائی ٹیک کنٹرول روم کا معائنہ کرنے کیلئے آئے ہوئے ریاست کے جی ڈی پی کو عرضداشت سپرد کرتے ہوئے سی او کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔ڈی جی پی نے کانپور کے پریس کلب کے صدر ، عہدیداران وصحافیوںکو سی او کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو بذریعہ تھانہ علاقہ میں شہ زوروں اورمبینہ ایس پی او عبدالجبار نے کوریج کرنے والے صحافیوں پر حملہ کردیا تھا۔واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پریس کلب کے جنرل سکریٹراونیش دکشت کے علاوہ کانپور کے صحافی ملزمین کے خلاف تحریر دینے کیلئے پہنچے۔موقع پر موجود سی او سیسامئوشری پال یادو ایس پی کی پیروی کرنے لگے اورصحافیوںکو گالیاں دینے لگے۔اس سلسلے میں سیکڑوں صحافی دھرنے پر بیٹھ گئے۔ آئی جی آشوتوش پانڈے کے ذریعہ پریس کلب کے عہدیداران کوسی او کو تین دن میں ہٹانے کی یقین دہانی دینے کے بعد صحافیوں نے دھرنا ختم کردیا۔لیکن تین دن کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔اس بات سے ناراض شہر کے صحافیوں نے ڈی آئی جی اے ایل بنرجی کو عرضداشت سپردکی۔پریس کلب کے صدر سرس باجپئی نے سی او شری پال یادوکاتبادلہ یا انھیں ڈی جی پی دفتر سے وابستہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پی نے سی او کے رویہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے میڈیاکے لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے شیوپال یادو کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر حیدرنقوی ، نیرج اوستھی، اوم بابومشرا، منوج یادو، اجے سنگھ،مکیش سنہاوغیرہ صحافی موجودتھے۔