کانپور، 11 مئی (یو این آئی) یوپی میں کانپور کے برا علاقہ میں کل دیر رات گھر لوٹ رہے ایک صحافی پر لٹیروں نے حملہ کردیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے ۔لٹیرے ان سے نقدی اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ایک اخبار کے سینیئر پریس فوٹوگرافر امر استھانا دیر رات گھر جارہے تھے ۔ لٹیروں نے برا علاقہ میں انہیں روک لیا اور پستول سے فائر کیا تاہم گولی نہیں چل سکی۔ بدمعاشوں نے مسٹر استھانا سے دو موبائیل فون اور 2500 روپے لوٹ لئے ۔ مزاحمت کرنے پر انہیں پستول کے بٹ سے ز
خمی کردیا۔زخمی صحافی کوایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ بعد میں انہیں دوسرے اسپتال میں ریفر کردیا گیا۔ پولیس لٹیروں کی تلاش کررہی ہے ۔