لکھنؤ:پی جی آئی علاقہ میں نامعلوم چوروںنے سڑک کے کنارے کھڑی ایک صحفی کی موٹر سائکل میں لٹکا ہوا بیگ چوری کرلیا۔ بیگ میں ان کے دوکیمرے،چینل کا شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات تھے۔ اطلاع پر پہونچی پولیس نے تفتیش کے بعد نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔
تیلی باغ کے رہنے والے رام راج کا وہیں قصبہ میں آرین اسٹوڈیوکے نام سے دکان ہے،وہ ایک نیوز چینل میں صحافی بھی ہیں۔ اتوار کی دوپہر ان کی دکان میں ان کی موٹر سائیکل کھڑی تھی جبکہ وہ اندر تھے انہوںنے باہر نکل کردیکھا تو بیگ غائب تھا۔ آس پاس دیکھنے کے بعد بھی جب بیگ کا کچھ پتہ نہیں چلا تو انہوںنے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہونچی پولیس نے معاملہ کی تحقیق کرکے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیااور چوروں کی تلاش شروع کردی۔ رام راج کے بیگ میں دوکیمرے چینل کا شناختی کارڈاورضروری کاغذات تھے۔