شاملی، 26 مئی (یو این آئی) اترپردیش میں شاملی کے کاندھلہ قصبہ میں کل رات حملہ آوروں نے اخبار امر اجالہ کے مقامی نمائندے ونے بالیان کو گولی مارکر زخمی کردیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مسٹر بالیان کی کاندھلہ قصبہ میں موبائل کی دوکان ہے ۔
دیر رات دوکان بند کرنے کے بعد جب وہ گھر جارہے تھے تبھی ہندو انٹرکالج کے نزدیک نامعلوم حملہ آوروں نے ان پرگولی چلادی۔ ا
نہیں سنگین حالت میں دہلی بھیجا گیا ہے ۔
کنبہ کے لوگوں نے چیئرمین واحد حسین پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ونے پر حملہ کرایا ہے ۔
پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔