سبز چائے کا باقاعدہ استعمال ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتا ہے لیکن کبھی کبھار اس کے مضر اثرات بھی سامنے آسکتے ہیں خاص طور پر کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینا کافی بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔بھارتی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق سبز چائے میں بڑی مقدار میں ایسے قدرتی اجزاءپائے جاتے ہیں جن سے جسم میں اضافی چربی بننا کم ہوجاتی ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال معدے اور جگر کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔ خاص طور پر کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینا براہ راست منفی اثرات کا باعث بنتا ہے۔سائسندانوں کا کہنا ہے کہ معدے میں پیدا ہونے والا گیسٹرک جوس نظام انہضام میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن سبز چائے میں موجود قدرتی اجزاءاسے کمزور کردیتے ہیں جس کی وجہ سے کھانا صحیح طور پر ہضم نہیں ہوپاتا جو معدے اور جگر کی کئی بیماریوں کو جنم دینے کا باعث بنتا ہے۔صحت مند رہنے کےلئے سبزچائے سے کریں گریز
سبز چائے کا باقاعدہ استعمال ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتا ہے لیکن کبھی کبھار اس کے مضر اثرات بھی سامنے آسکتے ہیں خاص طور پر کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینا کافی بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔بھارتی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق سبز چائے میں بڑی مقدار میں ایسے قدرتی اجزاءپائے جاتے ہیں جن سے جسم میں اضافی چربی بننا کم ہوجاتی ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال معدے اور جگر کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔ خاص طور پر کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینا براہ راست منفی اثرات کا باعث بنتا ہے۔سائسندانوں کا کہنا ہے کہ معدے میں پیدا ہونے والا گیسٹرک جوس نظام انہضام میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن سبز چائے میں موجود قدرتی اجزاءاسے کمزور کردیتے ہیں جس کی وجہ سے کھانا صحیح طور پر ہضم نہیں ہوپاتا جو معدے اور جگر کی کئی بیماریوں کو جنم دینے کا باعث بنتا ہے۔