ممبئی (ایجنسی) فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ نے ابھی تک اپنے ہوم پروڈکشن ہاؤس میں کام نہیں کیا ہے اور اس بارے میںان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک انتظار کریں گی ، جب تک کوئی صحیح فلم نہیں مل جاتی ۔۲۰ سالہ اداکارہ نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرن جوہر کی فلم ‘ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘ کے ساتھ کیا۔ ویسے وہ مکیش بھٹ کی فلم ’ سنگھرش‘ میں پریتی زنٹا کے بچپن کا کردار ادا کر چکی ہیں ۔ فلموں میں آنے کے بعد سے عالیہ نے دوسرے بڑے بینرو کی تین فلمیںسائن کی ہیں ، لیکن ان میں سے ایک بھی فلم ویشیش فلمس کے ساتھ نہیں ہے ۔ عالیہ نے کہا ، مجھے کسی فلم کی پیشکش نہیںہورہی ہے ۔ وہ دوسرے لوگوں کو لانچ کر رہے ہیں ۔ اوروں کو۱۰۰؍ کروڑ دے رہے ہیں ۔ لیکن مذاق چھوڑ دیا جائے تو مجھے لگتا ہے کہ وہ لوگ صحیح پروجیکٹ اور صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ابھی تک مجھے ایسا کچھ نہیں ملا ہے ۔ وقت آنے پر یہ ہوگا ۔ اور یہ جب بھی ہوگا ، شاندار ہوگا ۔ عالیہ کی اگلی فلم امتیاز علی کی ہدایت میں بننے والی ‘ ہائی وے ہے ۔ اس میں وہ مکمل طور پر گلیمر سے مبرا طور پر نظرآئیں گی ۔ وہ ایک شہری لڑکی ویرا کے کردار میں ہیں ، جس کا اغوا ہو جاتا ہے اور پھر وہ اس بندھن میں ہی ایک نئی آزادی محسوس کرنے لگتی ہے ۔ جب ان سے اس کردار کی تربیت کے بارے میں پوچھا گیا تو عالیہ نے کہا ، مجھے صرف امتیاز نے تربیت دی۔ مجھے کسی سے کوئی مشورہ لینا پسند نہیں کیونکہ اداکاری قدرتی طور پر آتا ہے ۔ جب تک مجھے کسی وکیل یا اس طرح کے کردار ادا کرنے ہوں گے ، تب میں جسمانی طورطریقوں کو سمجھنے کے لئے کچھ تحقیق کروں گی ۔ اس فلم میں میرا کردار مجھے اپنے جیسا رہنے کے لئے کہتا ہے ۔ اس فلم میں عالیہ نے دو نغمے بھی گاے ہیں ، جنہیں موسیقار اے آر رحمن نے تیار کیا ہے ۔ اگرچہ عالیہ اسے کیریئر کے متبادل کے طور پر نہیں دیکھتیں ۔ وہ چاہتی ہیں کہ گلوکاری ختم نہیں ہونا چاہئے ۔ ان کا خیال ہے کہ انڈسٹری کے باہر بہت خوبصورت آوازوں والے گلوکار – گا رائیں ہیں۔ ہائی وے ‘ میں رندیپ ہڈا بھی ہیں اور یہ فلم ۲۱ فروری کو ریلیزہونا ہے۔