نیویارک: امریکہ میں صدارتی عہدے کے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر انتخابات جیت کر وائٹ ہاؤس پہنچا تو یروشلم کو اسرائیل کی غیر منقسم راجدھانی کے طور پر تسلیم دوں گا۔مسٹر ٹرمپ نے آج یہاں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کہا کہ صدر بننے کے بعد یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم دوں گا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت ہوئی۔مسٹر ٹرمپ کے انتخابی مہم کا نظم کرنے والوں کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میٹنگ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات اور اٹوٹ اتحاد پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاوہ ازیں فوجی امداد، سلامتی اور علاقائی بالادستی کے امور بھی زیربحث رہے ۔ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ٹرمپ حکومت میں دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی، فوجی اور خفیہ ایجنسیوں کا تعاون جوں کا توں رہے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اسرائیل کو امریکہ کا اہم شریک بتایا۔دونوں رہنماؤں نے ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتہ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور جنگجونظیم اسلامی مملکت کے خلاف لڑائی اور علاقائی سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔