حیدرآباد: صدر جمہوریہ پرنب مکرجی جو ان دنوں سرمائی تعطیلات گزارنے کیلئے تلنگانہ کے سکندرآباد کے راشٹراپتی نیلائم میں ہیں ’ 22اور 23دسمبر کو سکندرآباد سے کرناٹک جائیں گے ۔ وہ 23دسمبر کو شام میں سکندرآباد واپس ہوں گے ۔صدر جمہوریہ 25دسمبر کو اے پی کے ضلع مغربی گوداوری کے بھیماورم میں تروملا تروپتی دیوستھانم وید پاٹ شالہ کا افتتاح کریں گے ۔27دسمبر کو وہ پروفیسر جئے شنکر زرعی یونیورسٹی حیدرآباد میں انڈین اکنامک ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ اسی دن وہ ضلع میدک کے ایراولی میں تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے منعقد کئے جانے والے چنڈی یگنم میں شرکت کریں گے ۔