نئی دہلی، 6 نومبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے مسٹر ایوو مورالیس آئما کو بولیویا جمہوریہ کا دوبارہ صدر منتخب کئے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
مسٹر مکھرجی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ مجھے آپ کو بولیویا کا دوبارہ صدر منتخب کئے جانے پر مبارک باد دیتے ہوئے دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ آپ کی جیت اس بات کی علامت ہے کہ بولیویا کے عوام کا آپ میں اور آپ کی قیادت پر مکمل یقین ہے۔ آپ کو آپ کی کامیابی اور وہاں
کے عوام کی ترقی کے لئے نیک خواہشات۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہندستان اور بولیویا کے مابین کافی پرانی دوستی رہی ہے۔ ہندستان بولیویا کے ساتھ باہمی تعاون پر کام کرنا چاہتا ہے اور مستقبل میں دونوں کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔
واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو الیکشن میں مسٹر مورالیس تیسری بار صدر منتخب کئے گئے۔ 54 سالہ مسٹر مورالیس پہلی بار 2006 میں صدر بنے تھے۔ ان کی میعادکار 2020 تک ہے۔