لکھنؤ۔(نامہ نگار)ٹھاکر گنج علاقے میں صرافہ کاریگر کی کولر میں آرہے کرنٹ سے جھلس کر دردناک موت ہوگئی۔ ٹھاکر گنج کے نگریا کے باشندے نور اسلام ملک(۴۰)جو کولکاتا کا رہنے والا تھا ۔ لکھنؤمیں رہ کر گول دروازے میں صرافہ کی ایک دکان پر کاریگری کرتا تھا۔ روزانہ کی طرح نور منگل کی شام دکان سے گھر واپس لوٹا اور کھانا کھانے کے بعد زمین پر کولر کے سامنے لیٹ گیا۔ سوتے وقت نور کا پیر کولر سے لگ گیا جس میں کرنٹ آرہا تھا۔ نور کرنٹ کی زد میں آجانے سے بری طرح سے جھلس گیا۔ نور کے چلانے کی آواز سن کر کنبہ والے اٹھ گئے بڑی مشکل سے اسے کنبہ والوںنے ٹراما سینٹر لے کر بھاگے جہاں پہنچتے ہی اس کی موت ہوچکی تھی۔ نور کے کنبہ میں بیوی ممتاز اور ایک بیٹی وبیٹا ہے۔