پرتاپ گڑھ ،یو این آئی ،اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کندھئ علاقے کے پٹی پرتاپگڑھ شاہراہ پر گزشتہ جمعہ اور ہپتہ کی شب موٹر سائکل سوار بدمعاشوں نے لوہے کی راڈ سے حملہ کرکے صراف سے نقدی اور لاکھوں کی چاندی لوٹ لی۔مشتعل تاجروں نے رات میں روڈ جام کر مظاہرہ کیا جہاں پولس افسران پہونچے اور جام ختم کرایا۔ پولس ترجمان کے مطابق رام نرائن سونی 38 سونے چاندی کے زیورات کی تجارت کرتا ہے اس کا الزام ہے کہ رات میں وہ ضلع ہیڈکواٹر سے اپنے گھر تالا واپس آرہا تھا کہ جیسے موڑ پر پہونچا کہ موٹر سائکل سوار دو بدمعاش پہونچے اور راڈ سے حملہ کر پانچ ہزار نقد اور لاکھوں کی چاندی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ واقع کی جانچ کرکے ایف آئی آر درج کی جاے گی
۔