ممبئی: بالی وڈ کے اداکار اکشے کمار اپنے اسٹنٹس سے مسلسل شائقین کو حیران کرتے آئے ہیں۔دوسرے بڑے اداکاروں کے مقابلے وہ سال میں کئی فلمیں کرتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسی فلمیں نہیں کرنا چاہتے جو 100 یا 200 کروڑ روپے کی کمائی کریں۔ اکشے کہتے ہیں کہ وہ پیسوں کے لیے نہیں بلکہ صرف اپنے بیٹے کے لیے فلمیں کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا ’’میں اچھی فلمیں کرنا چاہتا ہوں‘ میرا بیٹا میرے پاس آ کر کہتا ہے کہ اسے فلم سمجھ نہیں آئی، اسے فلم بیکار لگی تو مجھے اچھا نہیں لگتا‘ میں ایسی فلمیں کرنا چاہتا ہوں جو اسے پسند بھی آئیں اور سمجھ بھی‘‘۔اکشے کی اس سال فلم ’’ہالی ڈے‘‘ اور ’’اِٹس انٹرٹینمنٹ‘‘ کے بعد گزشتہ ہفتے ’’شوقینز‘‘ ریلیز ہوئی ہے اور ’’شوقینز ‘‘ نے باکس آفس پر 18.5 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔ اکشے کا خیال ہے کہ بالی وڈ میں کسی بھی کام کے لیے وقت کا پابند ہونا بہت ضروری ہے۔ میری نئی آنیوالی فلم ’’بے بی‘‘ ہے۔اداکار اکشے کمار نے کہا کہ وہ ایسی فلمیں کرنے کے متمنی ہیں جنھیں دیکھ کر ان کے لیے انجوائے کرسکیں۔بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھیں فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے دو دہائیاں ہوچکی ہیں اب وہ ایسے فلمی پروجیکٹ کرنا چاہتے ہیں جنھیں دیکھ کر ان کا بیٹا انجوائے کرسکے، وہ 100 کروڑ، 200 کروڑ کلب والی ایکشن فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے بلکہ ایسی فلموں میں کام کرنے کے متمنی ہیں جن کو ان کا بیٹا دیکھ کر خوش ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا ایسی طبیعت کا مالک ہے کہ جب اسے کوئی پسند نہیں آتا وہ ان کے پاس آکر کھلم کھلا ناپسندیدگی کا اظہار کرتا ہے اسی وجہ سے انھیں نہ صرف خود میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے بلکہ اب فلموں کے انتخاب کے حوالے سے ان کا رویہ محتاط ہوگیا ہے۔