لکھنو۔(نامہ نگار)۔ وولو کے بعد اب ٹرانسپورٹ کارپوریشن اپنے بیڑے میں تقریباً سوا کروڑ کی اسکینیا بس کو شامل کرنے جا رہا ہے۔ اس سروس کو چلانے کاکام منگل سے شروع ہونے کی امید ہے۔ پہلے مرحلہ میں چار بسیں چار باغ بس اسٹیشن سے چلیں گی اس بس کو کمپنی کے ڈرائیور ہی چلائیں گے۔
محض کنڈیکٹر ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا ہوگا۔ ٹکٹ بکنگ کیلئے چار باغ بس اسٹیشن پر ہی بکنگ کاو¿نٹر ہوگا۔ آن لائن بکنگ کی بھی خدمات مہیا ہوں گی ۔ فی الحال یہ سروس لکھنو¿ سے آگرہ، لکھنو¿ سے دہلی اور لکھنو¿ سے گورکھپور کیلئے ہوگی۔ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایم ڈی مکیش میشرام کے مطابق ان بسوں میں مسافروں کو سڑکوں پر گڈھے ہونے کے باوجود جھٹکے محسوس نہیں ہوںگے۔ اس کے ساتھ ہی اس بس میں ایسا سسٹم لگ
ایا گیا ہے کہ اگر ڈرائیور نے شراب کا استعمال کیا ہوا ہے تو بس اسٹارٹ ہی نہیں ہوگی۔ مسافروں کے آنے والے ٹھہراو¿ کی اطلاع بس کے اندر ڈسپلے بورڈ پر آتی رہے گی۔اس بس میں بھی وائی فائی کی سہولت اور مسافروں کوایک بوتل پانی مفت دیا جائے گا۔ لکھنو¿ سے دہلی کیلئے کرایہ ۱۳۶۷، آگرہ کیلئے ۹۴۴ روپئے ہوگا۔ وزیر اعلیٰ اپنی رہائش گاہ پر پہلے مرحلہ میں چار بسوںکو روانہ کریں گے۔ یہ بسیں دوشنبہ کو راجدھانی پہنچ جائیں گی۔ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اسکینیا میٹرولک بس کو چلانے کیلئے براہ راست اسکینیا کمپنی کے نمائندوں سے گفتگو کر کے ۳۳ بسوں کامعاہدہ کیا ہے۔ اسکینیا کمپنی کے نمائندہ نے خود ہی بس آپریٹر مہیا کرایا ہے۔ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش میشرام کے مطابق ۱۳ئ۷ میٹر لمبی اس بس کی اپنی پہچان الگ ہوگی۔اس بس میں بریتھ اینلائزر سسٹم پر مبنی ایلکو لاک لگایا گیا ہے۔ شراب پی کر ڈرائیور جیسے ہی اسٹیرنگ کو چھوے گا تو الکحل کی بدبو کو ٹریس آو¿ٹ کر کے ایلکولاک آٹومیٹک ڈرائیونگ سسٹم کو لاک کر دے گا یعنی شراب پی کر یہ بس کوئی ڈرائیور نہیں چلاسکے گا۔
کن روٹوں سے ہوکر نکلیں گی بسیں:- لکھنو¿ سے دہلی جانے والے مسافروں کیلئے چارباغ بس اسٹیشن سے کانپور، اوریا، اٹاوہ، شکوہ آباد، فیروز آباد، نوئیڈا ہوتے ہوئے آنند وہار ٹرمنل پر بس رکے گی۔ چار باغ بس اسٹیشن سے شام ساڑھے ۷ بجے سے بس روانہ ہوگی اور ساڑھے ۵ بجے صبح آنند وہار ٹرمنل پہنچے گی۔
چارباغ سے کانپور، اوریا، اٹاوہ، شکوہ آباد، فیروز آباد سے آگرہ فورٹ بس اسٹیشن تک چارباغ بس اسٹیشن سے رات گیارہ بجے نکلے گی اور ساڑھے چھ بجے صبح آگرہ فورٹ بس اسٹیشن پہنچے گی۔ چارباغ بس اسٹیشن سے صبح گیارہ بجے نکلے گی اور پونے پانچ بجے شام گورکھپور پہنچے گی اور رات گیارہ بجے واپسی ہوگی جو چار باغ صبح پونے پانچ بجے پہنچے گی۔