نئی دہلی (وارتا) رعایتی شرح میں فضائی خدمات فراہم کرانے والی کمپنیوں میں ایک نام کا اور اضافہ ہوا۔ فضائی کمپنی اسپائس جیٹ نے محض ۴۹۹ روپئے میں سفر کرانے کی پیش کش کی ہے۔ کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پیش کش کی شروعات آج سے ہی ہے اور اس کے لئے تین ستمبر تک ٹکٹ بک کرائے جاسکتے ہیں۔ اس ٹکٹ پر ۱۸جنوری ۲۰۱۵ سے ۲۴جنوری ۲۰۱۵ تک سفر کیا جاسکے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ پیش کش صرف گھریلو پرواز کے لئے ہے اس کے تحت بک کیا گیا ٹکٹ نان ریفنڈ یبل اور نان چینجیبل ہے۔