میرٹھ:اترپردیش میں میرٹھ میونسپل کارپوریشن کے ٹھیکہ صفائی ملازمین کی ۱۱روزہ ہڑتال ایک ماہ کیلئے ملتوی ہونے کے بعد صفائی ملازمین آج صبح کام پر لوٹ آئے ۔
ہڑتالی ملازمین اور لیڈروں اور انتظامیہ ،پولیس ،میونسپل کارپوریشن کے درمیان گھنٹوں چلے جلسہ کے بعد ہڑتالی ملازمین لیڈروں نے ہڑتال کو ایک ماہ کیلئے ملتوی کردیا۔سٹی کمشنر ایس کے دوبے نے بتایاکہ اتوار کو منعقد جلسے میں طے کیاگیاکہ کم از کم شرح تنخواہ قانون کے تحت ٹھیکہ صفائی ملازمین کو بہتر مزدور مان کر ۰۰۵۸روپئے ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی تجویز ایک ہفتہ کے اندر بورڈ سے منظور کرکے انتظامیہ کوبھیجی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ہڑتال کے دوران برخاست کئے گئے ملازمین کی واپسی کا وعدہ بھی کیا گیاساتھ ہی ماہانہ تنخواہ افسران سے پہلے صفائی ملازمین کو دی جائے گی ۔ صفائی یونین کے جنرل سکریٹری کیلاش چندولا نے بتایاکہ ہڑتال ایک ماہ کیلئے ملتوی کی گئی ہے ۔ اگر گفتگو میں دی گئی یقین دہانیوں کو پورا نہیں کیا گیا تو صفائی ملازمین پھرسے ہڑتال پر چلے جائیںگے ۔
واضح ہوکہ ٹھیکہ ملازمین کو ۰۹۴۴۱روپئے ماہانہ تنخواہ دینے کے مطالبہ کو لیکر صفائی ملازمین گزشتہ ۶۱؍اپریل سے ہڑتال پرتھے۔ اس دوران ہڑتالی ملازمین نے اہم چوراہوں پر مرے جانوروں کی لاش لٹکا کر جگہ جگہ بڑی مقدار میں کوڑا ڈال دیاتھا ۔ جس سے شہر میں وبائی اور متعدی بیماری پھیلنے کا اندیشہ پھیل گیاتھا۔ ہائی کورٹ کے حکم اور وزیر شہری ترقیات اعظم خان کی پہل کے بعد حرکت میں آئے میونسپل کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ نے ہڑتال ختم کرانے کی کوشش شروع کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔