لکھنؤ (نامہ نگار)سوچھ بھارت نرمل بھارت کے عہد کو لے کراتوار کوگائوں بنسی گڑھی بلاک کاکوری میں پرگتی سرو کلیان سمیتی نے صفائی مہم کاآغاز کیا۔ اس مہم میں گائوں پردھان کانتی دیوی نے بھی بھرپورتعاون دیا۔ صفائی مہم کی شروعات کرتے ہوئے تنظیم کے عہدے داروں اورگائوں والوںنے مل کرمختلف مقامات پرصفائی کی اورلوگوںکو صفائی بنائے رکھنے کیلئے بیدار کیا۔ تنظیم کے صدر کمل چندر وسرپرست اشونی کمار نے گائوں والوں کو ہر ممکن کوشش کرکے گائوں کو صاف بنانے کاعہد دلایاکہ اپنے آس پاس گنداپانی اکٹھا نہیں ہونے دیں گے اور صفائی پرخاص توجہ دیںگے گائوںمیں صفائی مستقل کریں گے۔ اس موقع پرصاف ماحول صحت مند زندگی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اور صفائی بیداری سے متعلق پرچے بھی تقسیم کئے گئے۔ پروگرام میں کرشن کانت شکلا، فیضان حفیظ ، وشال ، شتج ، سمیت گائوں کے بااثرلوگ
شامل رہے ۔