بیروت: عراق کے صوبہ عنبر میں لڑائی کی وجہ سے 1500 سے زائد اسکول تباہ ہو گئے ہیں۔یہ اطلاع عراقی حکام نے دی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے لئے خاص طور اسلامک اسٹیٹ ذمہ دار ھے ۔
افسران کا کہنا ہے کہ جنگ کی وجہ سے تباہ ہوئے بنیادی ڈھانچے اور اسکولوں کی تعمیر کے لئے بہت زیادہ رقم اور وقت کی ضرورت ہوگی۔صوبہ عنبرعراق کے مغرب میں شام ،اردن اور سعودی عرب کی سرحد تک پھیلا ہوا ہے صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ میں تباہ ہوئے 1500 اسکولوں عمارتوں کو خاص طور پر اسلامک اسٹیٹ نے اپنا نشانہ بنایا۔ جنگ کی وجہ سے 50 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔