مغادیشو :افریقی ملک صومالیہ کے بیداؤ شہر میں ہونے والے دو بم دھماکے میں آج تیس افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس افسر عابدی عثمان نے بتایا کہ بیداؤ شہر میں ایک مصروف ریلوے جنکشن اور ایک ریستوران میں ہونے والے دو زبردست بم دھماکے میں کم از کم تیس افراد ہلاک ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے جنکشن کے قریب خودکش کار بم دھماکہ ہوا جبکہ ریستوراں میں بم نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے لی ہے ۔ الشباب کے ترجمان شیخ عابدیاسس ابو مصعب نے کہا ‘‘ہمارے نشانے پر سرکاری افسر اور فوج کے جوان تھے ’’۔ اس سے پہلے جمعہ کو بھی دارالحکومت مغادیشو میں ایک پارک کے قریب ہوئے کار بم دھماکے میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔