بوساسو، 19 نومبر:صومالیہ کے نیم خودمختار پنٹ لینڈ بوساسو علاقہ میں غیر قانونی طریقہ سے معدنیات کے نمونے اکٹھے کررہے ایک برطانوی اور ایک فرانسیسی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع مقامی وزیر نے دی ہے۔ پینٹ لینڈ کے وزیر خلیفہ عیسی مودان کے آج جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں لوگوں کو بین الاقوامی نگرانی گروپ نے کمپنی میں جانچ کے لئے تین ماہ کے لئے بھیجا تھا۔ مسٹر مودان نے بتایا کہ بین الاقوامی نگرانی گروپ پنٹ لینڈ حکومت کی اجازت کے بغیر معدنیات کے نمونوں کو اکٹھاکرنے کے غیرقانونی حرکت میں ملوث تھے۔ان کے ساتھ دو مقامی صومالیائی ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔