کانپور (نامہ نگار)پنکی علاقہ میں ۸۷سالہ ضعیف خاتون کی ندی میں غرقاب ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ خاتون ندی کے قریب بیٹھی ہوئی تھی اور اچانک غائب ہوگئی۔ بعد میں اس کی لاش ندی میں بہتی ہوئی ملی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سچینڈی کی رہنے والی رام کلی (۸۷)دوشنبہ کو بیت الخلاء کے لئے پانڈو ندی کے قریب بیٹھی ہوئی تھی۔دیر رات گھر واپس نہ پہنچنے پر گھر والوں نے اسے تلاش کیا لیکن جب اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تو پولیس کو گمشدگی کی تحریر دی۔
پولیس نے بھی رام کلی کو تلاش کیا لیکن اس کا سراغ نہیں مل سکا۔ کل شام پولیس کو ریلوے پل کے نیچے پانڈو ندی میں ایک ضعیفہ کی لاش کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس نے لاش کو ندی سے نکالا اور رام کلی کی بیٹی ساوتری کو بلا کر لاش کی شناخت کروائی۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد رام کلی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔