رائے بریلی۔ تھانہ سلون علاقہ کے تحت موضع ستواں کے رہنے والے ۷۵ سالہ رامیشور ولد رام چرن اپنی بیوی ۷۳ سالہ سورج کلی کے ساتھ اپنے کھیت میں جھونپڑی ڈال کر رہتا تھا۔ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے رامیشور کا دھار دار ہتھیار سے گلا ریت کر اور سورج کلی کا گلا دباکر قتل کر دیا۔ روشنی میں آیا ہے کہ متوفی جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی۔اس سلسلہ میں تھانہ سلون میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔