کانپور:غریبی میںآٹا گیلا ہونا یہ کہاوت اکثر سنی گئی ہے ۔ لیکن یہ بات بول کر ایک ضعیف شخص نے خود کشی کر لی ۔ شاید کسی نے بھی نہ سنا ہوگا۔ اور نہ وہ سوچ سکتا ہے لیکن ایسا ہی واقعہ نے دل دہلا دیا ۔ منگل کو گھر کی بجلی کا بل جمع کرنے گئے ضعیف کی جیب کٹ گئی بیو ی اور بچوں کی ڈانٹ کے خوف کے سبب اس نے انگوچھے کے سہارے اس نے پنکھے کے سہارے پھانسی لگا کر اس نے جان دے دی ۔
اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔کاکا دیو تھانہ حلقہ متئیاپروا علاقے میں رہنے والے رام کشن گپتا(۵۸) مزدوری کر کے اپنے کنبہ کی پرورش کرت تھا۔ کنبہ والوںکے مطابق بیوی سے پیسے لے کر بجلی کا بل جمع کرنے کے لئے کیسا گیا تھا راستے میں کسی جیب قطرے نے اس کی جیب کاٹ لی۔بجلی گھر پہنچنے پر جمع کرنے کےلئے جیب میں پیسہ نکالنے کے لئے ہاتھ ڈالا تو اس کے ہوش اڑ گئے ۔
جیب میں پیسہ نہ ہونے پر وہ پریشان ہو گیا۔واپس اسی راستے سے جاتے ہوئے سڑک پر اپنا گرا ہوا پیسہ دیکھتے ہوئے گھر پہنچ گیا لیکن اس کو پیسہ نہیں ملا۔جس سے مایوس ہو کر اس نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔