رامپور:ضلع اسپتال میں بخار اور ڈائیریا کے مریضوںکی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے۔ اسپتال میں پرچے کا کاو¿نٹر کھلنے سے پہلے پرچہ بنوانے والی کھڑکیوں اور ڈاکٹروں کے چیمبروں کے سامنے لوگ قطار لگانا شروع کردیتے ہیں ۔ کبھی کبھی تو لوگ جھگڑا بھی کرناشروع کردیتے ہیں ۔ ڈاکٹروںکی کمی ہونا بھی ایک اہم سبب ہے ۔
اس کے علاوہ ملیریاکی دوا کا چھڑکاو¿بھی نہیںہوپایا ہے۔ مچھروں کی بھرمار میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے۔ لوگوںکا کہناہے کہ کابینی وزیر نے اتنا خوبصورت اسپتال بنوایا ہے لیکن اس میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی کمی ہے ۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو باہر دکھانا پڑتاہے ۔ اگر یہاں مزید ڈاکٹروں کی تقرری کی جائے تو لوگوں کو کافی فائدہ ملے گا ۔