کانپور (نامہ نگار)کل دیر رات ضلع الیکٹورل افسر وایس ایس پی نے حساس علاقوں کے بوتھوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران افسران نے بیریئر واسٹیٹک ٹیم کو گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کی ہدایت دی۔برّا حلقہ میں بوتھوں کا معائنہ کرنے کے دوران افسران نے سماجوادی پارٹی کارکنان کے خلاف تشہیر کا وقت ختم ہونے کے بعد جلوس نکالنے پر مقدمہ درج کرایا۔ ضلع الیکٹورل افسر؍ضلع مجسٹریٹ روشن جیکب وایس ایس پی اجے کمار مشرا نے بوتھوں کا معائنہ کیا۔افسران نے گووند نگر ،برّا، گھنٹہ گھر ،کھلوا، بانس منڈی،چمن گنج اور نالہ روڈ وغیرہ حساس علاقوں کا بھی دورہ کیا۔