کانپور (نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹرروشن جیکب نے آج صفائی مہم میںعوامی تعاون لانے اورلوگوںکوبیدا رکرکے اپنے اپنے علاقوںمیں گھر کے آس پاس صفائی کرنے کے مقصد سے حصہ داری مہم چلائی۔مہم کے تحت مقامی لوگوں ،
رضاکارتنظیموں ،ضلع انتظامیہ ،میونسپل کارپوریشن ، محکمہ پنچایتی راج کے افسروں اورملازمین نے مشترکہ طورپر جریب چوکی کراسنگ سے فضل گنج چوراہا ہوتے ہوئے وجے نگر چوراہے تک کالپی روڈ پر خصوصی صفائی مہم چلائی۔مہم کے تحت سڑک اورسڑک کے دونوں جانب کے فٹ پاتھ، نالیوں اورکوڑگھروں کی صفائی کی گئی۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ علامتی مہم عوامی بیداری میں صفائی کے تیئں بیداری لانے اوراپنے اپنے علاقوںمیںصفائی بنائے رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داری کے تئیں لوگوں کوبیدار کرنے کے مقصد سے چلائی جارہی ہے۔عوام کی حصہ داری کے بغیر شہر میں صفائی ممکن نہیں ہے۔کوڑااٹھانے کیلئے بھی ضروری وسائل جمع کرکے صلاحیت میں اضافہ کی کارروائی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ کی جارہی ہے اس دوران ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ شہر اوناس سنگھ ،ستروگھن سنگھ،صحت افسرڈاکٹرپنکج شریواستوسمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔
جریب چوکی سے وجے نگر کالپی روڈ پر شتابدی ٹریلوس سمیت پرائیویٹ بس منتظمین کے ذریعہ اہم سڑک پر ناجائز طورپر اسٹینڈ لگائے گئے ہیں اورخاص سڑک پر نائز طورپر بسوں کوکھڑاکرکے سواریاں اورسامان چڑھایا جاتاہے جس سے آمد ورفت میںرکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔مہم چلاکر سڑک کے کنارے سامان چڑھانے کیلئے بنائے گئے ناجائز اسٹینڈوںکو توڑوایا جائے اوراہم سڑک پر بسیں کھڑی کرنے پر دفعہ ۱۵۱؍کے تحت کارروائی کرتے ہوئے قصورواروں پر کارروائی کرنے کی آرٹی او اورایس پی ٹریفک کو ہدایت دی۔
انھوں نے ریجنل منیجر یوپی ایس آرٹی سی کو ہدایت دی کہ فضل گنج چوراہے کے آس پاس روڈویز بسیں کھڑی رہتی ہیں جس سے اکثرجام لگارہتاہے اس لئے بسوںمیں سواریاں فضل گنج ڈیپو سے ہی سے بھری جائے خاص سڑک پر بسیں کھڑی پائے جانے پر متعلقہ ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے۔
زریب چوکی سے وجے نگر چوراہے تک کالپی روڈ پر سڑک کے دنوں جانب مٹی اورملبہ جمع ہے۔اورپانی کی نکاسی کیلئے ڈرینج سسٹم کی کمی ہے۔ اس لئے وقت مقررکرکے سڑکے دونوں جانب پڑی مٹی اورملبہ کو ہٹوائے جانے اورنالی بناکر شجرکاری کیلئے جگہ چھوڑتے ہوئے انٹرلاکنگ لگوائے جانے کی کارروائی یقینی بنائے جانے کیلئے محکمہ آبپاسی کے لئے افسران کو ہدایت دی۔
زریب چوکی سے وجے نگر کالپی روڈ پر سڑک کے کنارے ناجائز طورپر کھڑی گاڑیوںکو ٹرین سے اٹھواکر موٹروہیکل ایکٹ کے تحت سیز کرتے ہوئے کارروائی یقینی کی جائے اورسڑک کے کنارے ٹرک اورگاڑیاںوغیرہ کھڑی نہ کرنے کی ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ اورتھانہ انچارج فضل گنج کوہدایت دی۔
زریب چوکی سے وجے نگر (کالپی روڈ پر) سڑک کے دونوں جانب سروے کراکرشجرکاری پروگرام چلا کرگرین بلٹ فروغ دئے جانے سے متعلق منصوبہ تیار کراکرپیش کرنے جس میں مہیا جگہ کے مقابلے درختوں کی تعداد ، قسم اورٹری گارڈ کی تعداد کا صاف طورپر ذکرکئے جانے کی ہدایت دی۔ا نھوں نے زونل افسرمیونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی کہ زریب چوکی سے وجے نگر کالپی روڈ اوراس کے آس پاس میونسپل کارپوریشن کی املاک پر ناجائز قبضو ںکو مہم چلا کر ہٹایاجائے تاک ہ مقامی عوام کو آمدورفت سے متعلق دشواری نہ ہو۔