کانپور(نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹرروشن جیکب نے آج بدھنو مٹیارا گائوںمیں چوپال لگا کر عوام کے مسائل سنے ۔چوپال میں
گائوں والوںکے ذریعہ بتایاگیا کہ گائوں میںبغیر کنشن کے ۵۰ہزار روپئے کے بل آرہے ہیں گائوں میںمحض چارگھنٹے ہی بجلی آتی ہے جس میںکہیں تو بجلی کے کھمبے لگے ہیں اورتارنہیں لگے ہیں۔کہیں تارٹوٹے پڑے ہیں جس پر ضلع مجسٹریٹ نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گائوں میںدس گھنٹے بجلی دینا ہے انھوںنے ایگزیگٹیو انجیئنرکوکل گائوں میں بجلی کا کیمپ لگا کر لوگوںکے مسائل سنے اورتارکسنے وکنشن دینے کی سخت ہدایت دی۔
گائوں میں اندراآواس کل تین ہے۔ جن میںسے ابھی تک آدھاہی مکمل ہواہے۔جس پر کہاکہ رہائش گاہ تیزی سے مکمل کرائیں گائوںوالوںکے ذریعہ بتایاگیاکہ گائوںمیں تقریبا چھ لوگوںکو اورگھر چاہئے جس میں نائب ضلع مجسٹریٹ کو جانچ کرکے اہل لوگوںکو رہائش گاہ دلانے کی ہدایت دی۔ضلع مجسٹریٹ نے سکریٹری کو سخت ہدایتے ہوئے کہا کہ ۲۰۱۴کے مستفیدن کو ان کیلئے بیت الخلاء بنوانے کی بھی ہدایت دی۔سی سی روڈ کا ادھورپڑاکام کیونکہ نہیں ہوا۔ جس پرچکروڈ کے قبضے کے سبب روڈ نہیں بن پارہی ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے لیکھ پال سے زمین کی پیمائش کرکے قبضہ ہٹانے کی ہدایت دی۔
گائوں والوںکے ذریعہ بتایاگیاکہ گائوں کے زیادہ ترہینڈ پمپ سے گندہ پانی آرہاہے جس پر انھوںنے ایچ سی این جل سنستھان کو تمام ہینڈپمپ ٹھیک کرنے کی ہدایت دی۔ گائوںمیں ایک پرائمری اسکول اورایک جونیئر ہائی اسکول ہے جن میںپرائمری اسکول میں ۸۷بچے ہیں اورچارٹیچر ودوتعلیم دوست ہیں۔ضلع مجسٹریٹ نے پرائمری اسکول کے بچوںکو بلاکر ان سے لکھوایا ۔
بچے صحیح نہیںلکھ پائے پھر انھوںنے جونیئر ہائی اسکول کے کمرہ نمبر ۷سے اجول ، کرونا، گریما ،سوریہ، چندرما لکھوایا اس نے سب نہیںلکھا اورضلع مجسٹریٹ نے پرائمری اسکول کی ٹیچر کوہٹانے کی ہدایت بیسک تعلیم افسرکودی۔اورکہا کہ محنت سے کام کرناچاہئے حکومت آپ کو تنخواہ دے رہی ہے توایمانداری سے کام کریں ۔اس کے بعدضلع مجسٹریٹ نے گائوں کامعائنہ کیا انھوں نے لوہیاآواس دیکھا اورگائوں چکروٹ میں قبضہ کرنے والی جگہ کو دیکھا اوراسے فوراگرانے کی ہدایت نائب ضلع مجسٹریٹ کو دی۔اس موقع پر تحصیلداراوردیگرمحکموں کے افسران موجودتھے۔