کانپور(نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے آج دادانگرفلائی اوور، سی او ڈی ، راما دیوی چوراہا،جاجمو چوراہا،نوبستہ حمیرپورروڈ وغیرہ کا معائنہ کیا۔ضلع مجسٹریٹ سب سے پہلے سی اوڈی پہنچی جہاں انھوں نے زیرتعمیر فلائی اورسروس لین کا معائنہ کیا۔موقع پر سی او ڈی کراسنگ کے دونوں طرف کی سروس روڈ مکمل نہ ہونے پر انھوں نے ناراضگی ظاہر کی اورسات اگست تک سروس روڈ
کا کام مکمل کرنے کے علاوہ اسٹریٹ لائٹ کا بندوبست کرانے کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ وکارپوریشن افسران کو ہدایت دی۔اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ راما دیوی چوراہاپہنچی یہاں پر انھوں نے سڑک پر بارش کے سبب گڈھوں کی مرمت ،راما دیوی ہرجیندرنگر سمیت تین مقامات پر جل نگم کے ذریعہ کئے جارہے سیورسے متعلق کاموں کو فوری اثر سے مکمل کرنے کی سخت ہدایت قومی شاہ راہ بورڈ وجل نگم افسران کو دی۔انھوں نے تھانہ انچار ج چکری کو رامادیوی سے ہٹا کر طے شدہ جگہ پر سبزی منڈی لگانے کی ہدایت دی۔ضلع مجسٹریٹ نے جاجمو سے سرکٹ ہائوس والی روڈ جو کہ جل نگم کے ذریعہ تعمیر کی گئی تھی اس پر گڈھوں کی مرمت کرانے وسڑک کو آمدورفت کی قابل بنانے کی ہدایت دی۔ضلع مجسٹریٹ نے جاجمو۔ لکھنؤ سڑک پر پرانے پل کی خستہ حال سڑک کو بالاتاخیر درست کرانے کیلئے این ایچ اے آئی افسران کو ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سڑکوں پر محکمہ کی لاپروائی کے سبب اگرکوئی حادثہ پیش آتاہے تو متعلقہ محکمہ کوذمہ دارقرارد یتے ہوئے سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ضلع مجسٹریٹ نے دادانگر فلائی اوور اس سے ملحق سروس روڈ ودادانگر کراسنگ کا معائنہ کیا۔ یہاں پر گزشتہ دنوں غیر قانونی قبضہ ہٹائو مہم کے تحت سڑک کے کنارے خالی کرائی گئی زمین پر بلیک ٹاپ کے ذریعہ سڑک کو چورا کرنے اورکراسنگ کے دونوںجانب سڑکوں کی مرمت کرانے کیلئے کارپوریشن کے ایگزیکٹیوانجینئر کو ہدایت دی۔اس موقع پر اے سی ایم، ایگزیکٹیوانجینئر محکمہ تعمیرات عامہ سمیت مختلف محکموںکے افسران انکے ساتھ موجود تھے۔