جارہے کاموںمیں تیزی لانے کی ہدایات دی انھوں نے منریگا کے تحت تمام گائوں سبھائوں کے کام تیزی سے مکمل کرانے کیلئے یومیہ جائزہ کے سلسلے میں موبائل میسیجنگ سسٹم کے ذریعہ سخت ہدایات دی انھوں نے کہا کہ مانسو ن کے پیش نظر تمام گائوں پنچایتوں میں شجرکاری کی مہم تیز کی جائے اوران کے تحفظ کیلئے متعلقہ محکمہ کے صدورذمہ دا ردرختوں کو ٹری گارڈ لگا کر ان کاتحفظ کرایاجائے ۔
ضلع مجسٹریٹ نے گائوں میں خراب پڑے ہینڈ پمپ اورٹیوب ویلوں کو نشان زد کرکے درست کرانے کی ہدایات متعلقہ محکمہ کودی انھوں نے کہا کہ جہاں چک روڈ بندپڑے ہیں یا ان پر قبضہ کیا ہواہے انھیں خالی کرائیںعام آدمی بیمہ پالیسی کے اہل امیدواروں کو اس کی سہولت دی جائے تالابوںکا پٹہ ماہی پروری کیلئے تمام تحصیل داروں کو ہدایات دی۔دیہی علاقوںمیں برہم برہم بجلی نظام پر ضلع مجسٹریٹ نے س
خت ناراضگی ظاہر کی اوراس سلسلے میں متعلقہ افسر کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گائوں میں بجلی کے تاروں اورخستہ حال کھمبوں کو جلد از جلد درست کروایاجائے ضلع مجسٹریٹ نے صاف بیت الخلا کی تعمیر کے کام میں دھمکی رفتار پر ضلع پنچایت راج افسر کو ہرگائوں سیکریٹری کے ذریعہ متعلقہ کام کو ۳۰؍اگست تک مکمل کرانے کوکہا انھوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ لاپروائی برتنے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔جلسہ میں تمام ایس ڈی ایم اورزرعی محکمہ سمیت دیگر محکموںکے افسران بھی موجود تھے۔