کانپور(نامہ نگار)نے یوم تحصیل اورجنتا دربار کے موقع پر موصول شکایات کے پیش نظر کلیان پور علاقہ کے رجسٹری دفتر میں پہنچ کر ستاویزوں کی بنیاد پر ان کی تصدیق کی۔معائنہ کے دوران بیع ناموں میں اسٹامپ کی چوری کی گئی تھی اس کے علاوہ کچھ بیع ناموںکو غیر رہائشی بیع نامے دیکھا کر ان کا تجارتی طورپر استعمال کیاگیا۔اس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ نے اے ڈی ایم ، سٹی مجسٹریٹ ، ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ ، ایس ڈی ایم، اسسٹینٹ ،رجسٹار،تحصیلداروں ونائب تحصیلداروں کے ذریعہ کل ۱۹۰؍رجسٹریو ں وبیع ناموںکی جانچ کی۔اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے پانچ جولائی کو یوم اسٹام جانچ کا اعلان کرتے ہوئے مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔مہم کے دوران کل ایک کروڑ۵۱لاکھ روپئے کی اسٹامپ چوری پکڑی گئی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے جانچ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تاکہ اسٹامپ چوری کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے اسٹامپ فیس وصول کی جاسکے۔
نوآمد مجسٹریٹ نے
پشتہ کا کیا معائنہ
گورکھپور(نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ رنجن کمار نے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد شہر اورقرب وجوار کے پشتے کا جائزہ لیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے ہربرٹ پشتے پر ریگولیٹروںکاجائزہ لینے کے بعد نئے ریگولیٹر تیار کرنے کی ہدایت دی ۔بارش کی سبب ریگولیٹر بنانے کا کام برسات کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بوکٹا۔بروارپشتے سمیت دوپشتوں کا ضلع مجسٹریٹ نے آج معائنہ کیا۔ تقریباً بارہ کروڑ کے تخمینے سے کئے جارہے تعمیر ی کام کو دیکھ کر ضلع مجسٹریٹ نے ناراضگی ظاہر کی انھوں نے افسران کو ہدایت دی کہ تعمیر ی کام میں کسی طرح کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔