کانپور(نامہ نگار)معائنہ کے دوران مرے کمپنی کے پہلے گودام میں ۱۰۳۵؍ایس بی ٹی گیہوں اور۵۸؍ایس بی ٹی چاول اسٹاک رجسٹرڈ کو ملانے پر چاول کی بوریاں زیادہ پائی گئیں۔ مرے کمپنی کے گودام نمبر۲ میں۲۱۲ ایس بی ٹی گیہوں زیادہ پایا گیا اورچاول کا اسٹاک ۴۹؍ایس بی ٹی کم ملا۔چینی کا اسٹاک صحیح پایا گیا جانچ ٹیم کے ذریعہ گودام میں دسیتاب گیہوں کو گودام میں حفاظت سے رکھنے کیلئے تقسیم کار انسپکٹر کو ہدایت دی گئی۔ موقع پر تقسیم کارانچارج وتقسیم کار معاون کے ذریعہ گودام کا اسٹاک رجسٹرڈ اور۱۴؍جون میں کی گئی نکاسی کے فارم پیش کئے گئے۔رجسٹروں کے معائنے اوراسٹاک کی تصدیق میں فرق سے واضح ہے کہ گودام سے اجتماعی نظام تقسیم کے تحت مناسب شرح کی دکانوںکودکھائی گئی مقدارمشتبہ ہے۔اورگودام کے اسٹاک میں زیادہ تعداد میں غذائی اشیاء کالا بازاری کے مقصد سے جمع کی گئی ہے جو ضروری اشیاء قانون کے تحت قابل جرم ہے۔مذکورہ بے ضابطیگیوں کے پیش نظر مرے کمپنی گودام کے تقسیم کار انسپکٹرراجیش پرتاپ سنگھ اورمعاون تقسیم کاردیپک کمار ورما، شسیل شرما اورکے کے شری واستوکے خلاف متعلقہ تھانوں میںضرور اشیا قانون کے تحت مقدمہ درج کرانے کی منظوری دے دی
گئی ہے۔