کانپور(نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکپ نے میونسپل کمشنر کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ ان کے ذریعہ آزاد نگر سے بیٹھورجانے والی مینا وتی سڑک کے معائنہ کے دوران دکھا یا گیا کہ مذکورہ سڑک پر مختلف علاقہ میں کوڑااورملبہ جمع ہوگیاہے۔کانپور مہانگر سے سیاحت مرکزبٹھور کو جانے والی یہ اہم سڑک جہاں اکثر ریاست کے دیگر اضلاع سے بھی اہم شخصیات کی آمدورفت ہوتی ہے۔ مذکورہ سڑک کی باقاعدہ صفائی کیلئے کارپوریشن کے صفائی محکمہ کو ہدایت دی گئی تھی لیکن ایسا ظاہرہورہا ہے کہ علاقہ میں تعینات صفائی ملاز مین کے ذریعہ اپنے فرائض کی انجام دیہی صحیح
طریقے سے نہیں دی جارہی ہے۔ اس لئے متعلقہ صفائی ملازمین کی تنخواہ آئندہ احکامات کو لیکر اورصفائی ملازمین کے گینگ بناکر مہم کے تحت مذکورہ سڑک کی صفائی کرائی جائے ۔ضلع مجسٹریٹ نے نانارائو پارک میںاہم مقامات پر کوڑ ے دان رکھنے، پھولوں کے پودے لگانے اورسیاحیوں کے بیٹھنے کیلئے بینچ،بیت الخلا اورصاف پینے کے پانی کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی ۔