کانپور(نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے آج لوہیا گاؤں سرائے پتارا میں چوپال لگا کر گاؤں والوں کے مسائل سنے اور افسران کو ہدایت دی۔ چوپال میں گاؤں والوں نے شکایت کی کہ کارڈ حاملین کو گیہوں کم دے رہا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کوٹے دار پر ۵۰ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا حکم بلاک ترقیات افسر کو دیا اور سخت انتباہ دیتے ہوے کہا کہ کوٹے دار کے خلاف اگر مستقبل میں کوئی شکایت موصول ہوئی تو اس کا کوٹہ اور لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے گزشتہ کیمپ میں گاؤں والوں کے نام درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن ابھی تک اس کی نقل گاؤں کے لوگوں کو نہیں دی گئی۔ اس کے علاوہ سرو ں گاؤں میں وراثت کے معاملات کا تصفیہ نہیں کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ کے کیمپ لگا کر وراثت ایک ہفتے میں درج کرانے اور نقل دینے کا حکم دیا۔ کیمپ میں گاؤں کے لوگوں کا بجلی کاری کا کام اور بجلی کے پول نہ لگائے جانے کی شکایت کی ضلع مجسٹریٹ نے لیکھ پالوں سے کھیتوں کی پیمائش کرواکر پول لگانے کا حکم دیا۔