لکھنو۔(نامہ نگار)شہر میں چل رہی ناجائز کانکنی کی خفیہ اطلاع کے تحت اتوار کو ضلع مجسٹریٹ نے نرہی علاقے میں متعدد مقامات پر افسران کی ٹیم بھیج کر ناجائز کانکنی کی جائز کرائی۔ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر نرہی میں ہورہی ناجائز کانکنی کیلئے سٹی مجسٹریٹ انل کمار ومقامی پولیس چوکی انچارج رمیش چندر یادو کو بھیجا گیا۔ ٹیم نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے سامنے پریاگ ہاؤس میرابائی مارگ پر اپارٹمنٹ میں بیسمنٹ کی تعمیر کیلئے کھودی گئی مٹی کی جانچ کی ۔ اس کے علاوہ ٹیم نے ہلٹن روڈ احاطے میں
تقریباً ۹۰۰؍اسکوائر میٹر مٹی کی کھدائی بنا اجازت کے کراتے ہوئے پائی گئی وہیں پلاٹ نمبر ۷۔
بی پر بھی پلر کھڑے کرنے کیلئے ناجائز طریقے سے گڈھے کھودے گئے ہیں جن کی اجازت بھی کانکنی محکمہ سے نہیں لی گئی ہے۔ ناجائز کانکنی کے ان معاملوں پر کھنج وینیم اور وکاس ادھینیم کی دفعہ کے تحت زمین مالکان کو نوٹس جاری کرنے کی درخواست ضلع مجسٹریٹ سے کی گئی ہے۔