کانپور (نامہ نگار)۔ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے کرشنا نگر وارڈ علاقہ کا معائنہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے کیمپ میں مقامی لوگوں کے مسائل کی سماعت کی ۔ کیمپ میں کارپوریشن ، جل نگم محکمہ ، کیسکو ، بجلی کی فراہمی اور دیگر سرکاری محکموں کے کاؤنٹر کے ذریعہ عوامی مسائل حل کئے گئے ۔ زیادہ تر مسائل کارپوریشن کے کاموں سے متعلق تھے ۔ ذاتی مسائل کے علاوہ کرشنا نگر کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ دسہرا پارک کی تزئین کاری کی جائے اور کم صلاحیت والے ٹرانسفارمر کو تبدیل کرکے زیادہ صلاحیت والے ٹرانسفارمر لگایا جائے ۔ خراب ہینڈ پمپوں کو درست کرایا جائے اور روڈویز کی سی او ڈی کراسنگ سے آنے والی بسوں کی آمد و رفت پل تعمیر ہونے تک بند کردی جائے ۔ مقامی لوگوں نے بجلی کے پول لگانے ، خستہ حال تاروں کو درست کرانے ، صفائی ، کوڑے کو اٹھانے ، نالی جام ہونے ، سیور نہ ہونے ، ہینڈ پمپ خراب ہونے ، اور روڈویز بسوں سے متعلق مسائل کو حل کرن
ے کا مطالبہ کیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کیسکو ،کارپوریشن ، جل نگم وغیرہ محکمہ کے افسران کو مذکورہ مسائہل حل کرنے کی ہدایت دی ۔
ضلع مجسٹریٹ نے ۲۴؍نومبر کو کرشنا نگر وارڈ میں واقع کارپوریشن کے زونل دفتر میں کیمپ کے ذریعہ پنشن سے متعلق درخواستوں اور شکایات حل کرنے کی ہدایت دی ۔ کرشنا نگر عوامی کمیٹی کے صدر نے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب کا سی او ڈی پھاٹک پر تین سرویس لین تعمیر کرانے کے لئے شکریہ ادا کیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ محلہ میں اسی طرح کی عوامی کمیٹیوں کی تشکیل کی جانی چاہئے ۔ ڈاکٹر جیکب نے کرشنا نگر علاقہ کے ۲۵ چشم عطیہ کرنے والوں کے اہل خانہ کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر اے سی ایم گوئل بھانو پرتاپ شکلا ، شہر صحت افسر ڈاکٹر پنکج شریواستو ، ایس پی پوتر موہن ترپاٹھی ، جنرل منیجر جل نگم جواہر لعل اور کیسکو صلاح کار ایس این باجپئی سمیت دیگر افسران اور مقامی لوگ موجود تھے ۔