کانپور(نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے کلکٹریٹ کے جلسہ گاہ میں نظم ونسق کے سلسلے میں جائزہ جلسہ کیا۔ اورافسران کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی واردات میںدرج معاملوں کی دوبارہ جانچ کرتے ہوئے اس میں ملوث پائے گئے لوگوںکونشان زدکرکے قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جانچ کی اہمیت کودیکھتے ہوئے متعلقہ فریق پرضرورت پڑنے پر اسلحے کی برخاستگی ،ضلع بدر ،قرقی اور غنڈہ ایکٹ کی کارروائی یقینی بنائی جائے ۔
انھوںنے کہا کہ دیہی علاقوںمیں چلائی جارہی آراضی مہم کے تحت زمین مافیاﺅں کونشان زد کرکے ان کے ذریعہ کے ڈی اے کی زمین میں ناجائز قبضہ کرنے والوں پرمقدمہ درج کراکر قانونی کارروائی کرنے کی سخت ہدایت تمام پولیس افسران کو دی ۔ضلع مجسٹریٹ نے خاص کردیہی
علاقوںمیں ناجائز کانکنی کوروکنے کےلئے تمام پولیس افسران کوکسی بھی حالت میں ناجائز کانکنی نہ ہونے کی ہدایت دی۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تھانوںمیں آنے والے خاتون استحصال کے معاملوںمیں کسی بھی طرح کی کوئی لاپروائی کرنے پرمتعلقہ افسرپر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ ساتھ ہی یوم تحصیل اور وزیراعلاسلسلے کی آنے والی شکایتوں کو خصوصی طور پرتصفیہ کرنے کی ہدایت دی ۔
انھوںنے کہا کہ علاقہ کے شہ زور وںکو نشان زدکرکے غنڈہ ایکٹ کے تحت موثر کارروائی کی جائے۔انھوںنے خواتین کے مسائل زیادہ آنے کے سبب تمام افسران کو کڑی ہدایت دی کہ کسی بھی طرح کی آنے والی شکایت کا تصفیہ کیاجائے ۔اگرمعاملے کاتصفیہ نہیں ہوپاتاہے تو اس کو ہونے والے یوم شکتی میں دونوں فریق کوبلاکر معاملے کو تصفیہ کرانے کی سخت ہدایت دی۔ پولیس کواپنے اپنے علاقے میں موثر کارروائی کئے جانے کی سخت ہدایت دینے کے ساتھ ہی ۴۴تھانوںمیں سے محض چار تھانوں نے اسلحہ منسوخی کی کارروائی کی ۔جس پرضلع مجسٹریٹ نے سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ منسوخی کے کام میں تیزی لائی جائے ۔جلسہ کے دوران ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ شہر ، تمام ایس ڈی ایم،سبھی تھانوں کے سی اووایس او ،ایس پی دیہات اور دیگر لوگ موجود تھے۔