۱۱۷۵۸۴۹ رائے دہندگان کیلئے بنائے گئے ۷۱۶ ووٹنگ مراکز
لکھنو: ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے بتاےا کہ سہ رخی پنچایت الیکشن ۲۰۱۵ کودھیان میںرکھتے ہوئے ضلع کو ۱۹ زون اور ۱۰۶ سیکٹروں میں تقسیم کیا گیاہے۔ ضلع کے اکتیس ضلع پنچایت اراکین، ۷۸۷ مقامی پنچایت اراکین کے انتخابات کیلئے ۱۱۷۵۸۴۹ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال ۷۱۶ ووٹنگ مراکز کے پولنگ بوتھوں پر کریں گے جن میں سے ۳۲۶ حساس ووٹنگ مراکز اور ۳۰۵ بیحد حساس ووٹنگ مراکز ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتاےا کہ ترقیاتی بلاک گوسائیں گنج میں چار ضلع پچنایت اراکین، ۹۹ مقامی پنچایت اراکین کے الیکشن کیلئے ۱۴۶۶۷۶ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال ۹۲ ووٹنگ مراکز کے ۲۰۸ پولنگ بوتھوں پر کریں گے جن میں چالیس ووٹنگ مراکز حساس اور ۵۲ ووٹنگ مراکز بیحد حساس قرار دیئے گئے ہیں ،ترقیاتی بلاک گوسائیںگنج کو دو زون اور تیرہ سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ترقیاتی بلاک چنہٹ میں تین ضلع پنچایت اراکین، ۶۹ مقامی پنچایت اراکین کے انتخاب کیلئے ۹۴۸۶۳ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال ۵۴ ووٹنگ مراکز کے ۱۳۳پولنگ بوتھوں پر کریں گے جس میں ۵۲ پولنگ مراکز حساس اور تیرہ پولنگ مراکز بےحد حساس ہیں۔ ترقیاتی بلاک چنہٹ کو تین زون اور بارہ سیکڑوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ترقیاتی بلاک موہن لال گنج میں پانچ ضلع پنچایت اراکین، ۱۲۴ مقامی پنچایت اراکین کے الیکشن کے لئے ۱۸۲۲۵ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال ۱۳۶ پولنگ مراکز پر ۲۸۰ پولنگ بوتھوں پر کریں گے۔